بھٹکل 11؍ مئی 2022 (فکروخبرنیوز) گذشتہ دودنوں سے بھٹکل کی فضا میں چھائے ابر آج جم کر برسے۔ کل پورا دن موسم ابر آلود رہا۔ بارش کے امکانات قوی تھے لیکن سورج غروب ہونے تک بارش نہیں ہوئی۔ رات کے اوقات میں کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی لیکن صبح سویرے سے شروع ہونے والی بارش شام تک جاری رہی۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے ایسے محسوس ہورہا ہے کہ بارش کا موسم شروع ہوچکا لیکن بھٹکل اور اس سے متصل علاقوں میں مانسون کا آغاز 7 جون سے ہوتا ہے۔ گذشتہ کئی سالوں سے مئی کے مہینے میں بارش ہوتی رہی ہے جس کی وجہ سے پانی کی کمی کی بھرپائی ہوتی ہے۔ بے موسم ہونے والی بارش سے عوام کو گرمی سے راحت تو ضرورملتی ہے لیکن فصلیں تباہ ہوجاتی ہے جس کا اثر مہنگائی پر صاف نظر آتا ہے۔
دیکھئے ویڈیو
Share this post
