بھٹکل09؍ اپریل 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل میں آج صبح سے گرمی نے لوگوں کو نڈھال کردیا۔ ادھر رمضان جب سے شروع ہوا ہے اس وقت سے آج تک موسم میں اتنی شدت نہیں تھی۔ ہلکی گرمی کی وجہ سے روزے بھی آسانی کے ساتھ جارہے تھے لیکن آج گرمی کے اچانک بڑھ جانے سے عوام نڈھال ہوگئے۔ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 ڈگری اور کم سے کم 25 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق بھٹکل کے پڑوسی اضلاع میں بارش کے آثار نظر آرہے ہیں۔ جنوبی کنیرا (منگلورو) میں تیز ہواؤں کی وجہ سے ایک گھر کی چھت کو نقصان پہنچا ہے۔ ضلع بھر میں ایلو الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں میں ضلع کے بعض مقامات پر بارش کی پیش گوئی ہے ۔
Share this post
