کاروار 06/ جولائی 2020(فکروخبر نیوز) اترکنڑا کے بھٹکل تعلقہ میں آج سب سے زیادہ کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ہیلتھ بلیٹین کے مطابق آج بھٹکل میں کل چالیس افراد کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے جن میں ساٹھ سال کے عمر کے افراد بھی شامل ہیں۔
آج تازہ معاملات میں مریض نمبر۔ 17121کے رابطہ میں آنے والے چوتیس افراد ہیں، مریض نمبر۔ 14556کے رابطہ میں آنے والے تین افراد، مریض نمبر۔17017 کے رابطہ میں آنے والا ایک شخص، کنٹنمنٹ زون ہیلتھ اسٹاف اور 56سالہ خاتون جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ممبئی سے لوٹی تھی۔
کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیشِ نظر بھٹکل بلدیہ حدود، جالی پٹن پنچایت اور ہیبلے پنچایت حدود میں آمدورفت کے لئے صبح چھ بجے سے دوپہر دو بجے تک کا وقت متعین کیا گیا ہے۔ دوپہر دو بجے سے صبح چھ بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ صرف طبی ضروریات کے لئے آمدروفت کی اجازت ہوگی۔
ان بڑھتے معاملات کے پیشِ نظر اب عوام کو لازمی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
Share this post
