بھٹکل میں آج بے موسم کی بارش

بھٹکل 06؍ جنوری2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں رات بارہ بجے اچانک موسم نے کروٹ لی اور بارش شروع کیے جس کے دور دور تک آثار نہیں تھے۔ رات میں کچھ دیر بارش ہوئی اور آج دن بھر موسم ابر آلود رہا۔ عصر کے قریب دوبارہ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو مغرب تک چلتا رہا۔ اس دوران کئی افراد بارش کی وجہ سے اپنی ضروریات کی تکمیل کے لیے گھروں سے باہر نہیں نکل سکے۔ رات نو بجے کے بعد دوبارہ بارش شروع ہوئی جو خبر لکھے جانے تک جاری رہی۔ 
واضح رہے کہ  ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے 9 جنوری تک خلیج بنگال میں موسم کی غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے ریاست میں ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی تھی جس کا اثر آج بھٹکل میں بھی دیکھنے میں آیا۔  

Share this post

Loading...