بھٹکل کی کن جمعہ مساجد میں کب ادا کی جائے گی عید الأضحیٰ کی دوگانہ؟ جانیے تفصیلات یہاں!

بھٹکل 20؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) عید گاہ انتظام کمیٹی کے اعلان کے بعد کل شہر کی مختلف جمعہ مساجد میں عید الأضحیٰ منائی جائے گی۔

اعلان کے مطابق بعض جمعہ مساجد میں سات بجے اور بعض جمعہ مساجد میں سوا سات بجے عید الأضحیٰ کی نماز کی ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد ، خلیفہ جامع مسجد ، تنظیم جمعہ مسجد ، بلال جمعہ مسجد ، مخدومیہ جمعہ مساجد میں سات بجے اور مسجدِ مدینہ ، مسجدِ نور ، مسجد حمزہ ، مسجد بدریہ ، مسجد احمد سعید ، مسجد ابوذر اور مسجدِ امام بخاری میں سوا سات بجے عیدالأضحیٰ ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل مجلس اصلاح وتنظیم نے پریس کانفرنس کے ذریعہ عوام کو حکومت کی جانب سے عید کے لیے جاری گائیڈلائن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نمازِ عید کے لیے جانے کے دوران اپنے اپنے مصلے ساتھ لے کر جائیں اور ماسک ضرور پہنیں، اسی طرح سماجی فاصلہ کو بھی ملحوظ رکھنے کی بات کہی گئی ہے۔ ۔ پینسٹھ سال سے اوپر اور دس سال سے کم عمر کے افراد کو نماز کے لیے نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔ اسی طرح مسجدوں کے باہر ہینڈ واش یا سینیٹائزر کے استعمال کی ہدایت دی گئی ہے۔

Share this post

Loading...