بھٹکل: کل اتوار 6 جون سے سرکاری اسپتال میں نہیں لگایا جائے گا کورونا ٹیکہ

بھٹکل 05؍ جون 2021(فکروخبرنیوز)  آج شام بھٹکل تعلقہ ہیلتھ افسر ڈاکٹر موتی راج بھٹ نے پریس ریلیز کے ذریعہ یہ خبر دی ہے کہ اب اتوار سے پینتالیس سال سے زائد عمر کے افراد کو کرونا کا ٹیکہ نہیں لگایا جائے گا۔ 
ان کے مطابق کوویڈ ویکسین کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے کل 6 جون سے بھٹکل میں ویکسین نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ویکسین دستیاب ہوگی عوام کو خبر دی جائے گی۔ 
واضح رہے کہ آج سنیچر کے روز بڑی تعداد میں عوام کوویڈ ٹیکہ لگانے کے لیے سرکاری اسپتال پہنچے تھے جس کے بعد افسران نے جائے واقعہ پر پہنچ کر انہیں واپس کرنے کی کوشش کی اور ان کا نام رجسٹر میں بھی درج کیا گیا تھا۔ 

Share this post

Loading...