بھٹکل14؍ اگست 2023 (فکروخبرنیوز) یومِ آزادی کے ایک دن قبل شہر کے مختلف علاقوں میں ترنگوں اور ٹوپیوں کے ساتھ ساتھ شال کی خریداری بھی بڑے پیمانے پر ہورہی ہے۔
آْج بعد عصر سے رات دس بجے تک بڑی تعداد میں لوگ خریداری کرتے نظر آئے۔ خریداروں میں بچوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی نظر آئیں جو بچوں کی من پسند اشیاء خرید کر امسال کا یومِ آزادی یادگار بنانا چاہتی ہیں۔ لوگوں میں بڑے پیمانے پرجوش و خروش نظر آرہا ہے۔
کئی خریداروں نے فکروخبر کو بتایا کہ پہلے 15 اگست کے موقع پر مخصوص دکانوں پر ہی ترنگے اور دیگر چیزیں ملتی تھی لیکن اب صرف 15 اگست کے دو چار روز قبل ہی سڑکوں کے کنارے بڑے اہتمام سے دکانیں لگائیں جاتی ہیں جہاں صرف یومِ آزادی کی مناسبت سے ہی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں، لوگوں کا ماننا ہے کہ ملک کے تئیں یہ جوش و خروش ان کے اپنے ملک سے محبت کی دلیل ہے۔
Share this post
