ماسک نہ پہننے پر آپ کا بھی ہوسکتا ہے کوویڈ ٹیسٹ، رہیں ہوشیار!

بھٹکل: یکم فروری 2021(فکروخبرنیوز) ماسک نہ پہہنے پر آپ کو اب جرمانہ کے ساتھ آپ کا کوویڈ ٹیسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ شہر میں آج ماسک چیکنگ کے دوران عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی کی صورت میں کوویڈ ٹیسٹ بھی کیا گیا۔ آج صبح کے اوقات میں میونسپل کونسل کی عمارت کے قریب مین روڈ پر کچھ پولیس اہلکار چیکنگ کے لیے کھڑے ہوگئے اور ماسک نہ پہہنے والوں کو روک کر ان کا کوویڈ ٹیسٹ بھی کرایا۔ ٹیسٹ کے لیے طبی عملہ بھی موجود تھا۔ 
اب آپ ہی فیصلہ کرلیں کہ آپ کے لیے ماسک پہننا زیادہ مفید ہے یا پھر نہ پہہنا؟

Share this post

Loading...