بھٹکل:  ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف اب پولیس بھی کرے گی کارروائی

بھٹکل 26/ اگست 2020(فکروخبر نیوز) کورونا وائرس سے بچنے کے لئے حکومت کی طرف سے جاری گائیڈلائن میں گھروں سے باہر نکلنے کے بعد ماسک پہننا شامل ہے۔ ادھر کورونا کے روز بروز معاملات سامنے آنے کے باوجود عوامی حتیاطی تدابیر سے غفلت برتی جارہی ہے۔ 
شہر میں اب ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائیوں مزید تیزی لانے کے لئے اب محکمہئ پولیس کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اس فیصلہ کے بعد اب پولیس کارروائی کرنے کے لئے پوری طرح مستعد نظر آرہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں آج صبح منعقدہ پریس کانفرنس میں اس کی تمام تر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ایس بھرت نے بتایا کہ اب پولیس کو ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے اور آج یا کل سے پولیس اپنا کام شروع کردے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل پنچایت اور بلدیہ محکمہ طب کو اس کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ 

Share this post

Loading...