بھٹکل 31؍ جنوری 2022(فکروخبرنیوز) مسجد عمر بن خطاب آساری کیری کے احاطہ میں صاف وشفاف پانی (فلٹر پانی) پلانٹ کا افتتاح قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔
اس موقع پر اسٹیج پر موجود حضرات نے اپنے اپنے تأثرات کے دوران اس فلٹر پانی کی سہولت کو عوام کے لیے ایک ضرورت کی تکمیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ خصوصاً گرمی دنوں میں پانی کی قلت ہونے پر اس سے بہت زیادہ فائدہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربِ قیامت کے موقع پر ایک بڑا مسئلہ پانی کا ہوگا اور پانی انسانوں کے ساتھ ساتھ چرند پرند اور درختوں کے لیے بھی ضروری ہے۔ اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ بعض کام کا اجر دنیا سے جانے کے بعد بھی انسان کو برابر ملتا رہے گا جن میں اس طرح کے پانی کی ضروریات کی تکمیل بھی شامل ہے۔ علاقہ کے غیر مسلم ذمہ داران نے اپنے خیالات کے اظہارکے دوران کہا کہ پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور آج اس فلٹر پانی کے سہولیات فراہم کرنے والی اس مسجد کمیٹی کو میں اپنی اور پورے شہر کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ آسار کیری میں مسلم اور غیر مسلم کی ملی جلی آبادی ہے اور اس فلٹر پانی سے سبھی افراد فائدہ اٹھاسکیں گے۔
اس سسٹم میں بیس لیٹر فلٹر پانی صرف پانچ روپئے میں دستیاب ہوگا۔ علاقہ کے لوگوں کے مطابق اس کے ذریعہ سے علاقہ کی ایک اہم ضرورت کی تکمیل ہوگی۔
اس موقع پر قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی ، تنظیم کے صدر جناب ایس ایم سید پرویز ، مسجد کے امام مولانا نبیل رکن الدین ندوی، رکشہ یونین کے سکریٹری وینکٹیش نائک وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
