بھٹکل : مسجد سلمان فارسی میں حفاظ کرام کے اعزاز میں سجائی گئی تقریب

بھٹکل 11؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) بروز جمعہ بعدِ نماز عشاء متصلا مسجد سلمان فارسی میں محلہ کے کے ننھے حفاظ کرام کے اعزاز میں ایک مختصرا بابرکت نشست منعقد کی گئی۔

مسجد کے امام مولانا عثمان غنی خلیفہ صاحب ندوی نے مجلس کی مناسبت سے اپنی قیمتی کلمات پیش کرتے ہوئےکہا  کہ والدین اگر اپنے بچے کو حافظ بنانے کا ارادہ کریں تو بہت آسانی سے کم مدت میں بچہ حفظ قرآن کی دولت سے مالا مال ہوسکتاہے۔

اس کے بعد ننھے حفاظ  حافظ محمد ابن مناظر شوپا اور حافظ عزان ابن عبد العظیم قاسمجی نے آیات کی تلاوت کرکے سامعین کے دل کو مسحور کیا۔

اصغر الحفاظ لقب پانے والے حافظ محمد شوپا کے نانا  محترم جناب ظفر سدی باپا نے دوسرے سرپرستوں کو بھی اس جانب توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بعض مرتبہ اپنے بچوں کی شرارت پر غور کرکے اس کو بڑی نعمت سے بدلنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں اور ہم نے اس بچہ کیلئے ٹائم ٹیبل بنایا اور اپنے روزانہ کے معمولات میں تبدیلیاں کیں اور اس کے خاطر اپنے وقت کو قربان کیا اورغیر ضروری ملاقات وغیرہ پر بھی اس کام کو ترجیح دی۔

اس کے بعد حافظ عزان قاسمجی کے والد جناب محترم عبد العظیم قاسمجی نے اپنے لئے  دنیا کی تمام خوشی اور کامیابی اپنے بچہ کے حافظ ہونے کو قرار دیا

انہوں نے کہا کہ میں نے اسے انعام طئے کیا کہ اگر یہ دیڑھ مہینہ میں 8 پارے حفظ کرےگا جبکہ ان یقین تھا کہ یہ نہیں کرپائےگا لیکن بچہ کی ہمت کی دادا دینی چاہیے اس نے اس یہ کرکے سبھوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

آخر میں مسجد کے صدر جناب الطاف  کھروری نے ان کیلئے اور ان کے والدین کو مسجد  کی انتظامیہ اور مصلیان کی طرف سےمبارکبادی پیش کر کے اس عظیم کارنامہ کو اہلیان محلہ کیلئے بڑی سعادت  قرار دیا آخر میں مجلس دعائیہ کلمات پر اختتام پذیر ہوئی۔

موصولہ نیوز

Share this post

Loading...