ملزم کی شناخت قاسم عمر(30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو لوگوں کو دھوکہ دے کر چندہ وصول رہا تھا۔ ملزم کے پاس سے مذکورہ مسجد کا نقلی لیٹر ہیڈ اور سیل بھی ملا ۔ فی الحال پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔
کنداپور : لڑکی کی پر اسرار موت
مشتبہ شخص کی خودکشی
کنداپور 23؍ نومبر (فکروخبرنیوز) دو ہفتہ قبل ایک لڑکی کے پر اسرارا موت کی واردات پیش آئی تھی اسی معاملہ معاملہ میں ایک شخص پر شبہ کیا جارہا تھا ، اب اطلاع ملی ہے کہ اس مشتبہ شخص نے جمعہ کے روز خودکشی کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مدور گاؤں سے تعلق رکھنے والی سورا پجاری کی بیٹی سنیتا کی دو ہفتہ قبل پراسرار موت ہوئی تھی ۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس پر دباؤ بناتے ہوئے سنیتا کے پراسرار موت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران سنیتا کے پڑوسی واسو نائک پر شبہ کیا تھا ۔ جمعہ کے روز پولیس نے واسو کو سمن بھیجا اور تحقیقات کے لیے پولیس تھانہ بلالیا ۔ تفتیش کے بعد پولیس نے واسو نائک کو واپس بھیج دیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے دوبارہ واسو نائک سے فون پر رابطہ کرتے ہوئے پولیس تھانہ پہنچنے کی بات کہی ۔ اس دوران اس نے گھر کے قریب ایک درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جس رات سنیتا کی موت واقع ہوئی ہے اس رات وہ گھر پر موجود نہیں تھا اور دیر رات گئے بھی گھر نہیں پہنچا تھا۔ اس بات کا پتہ لگانا مشکل ہے کہ واسو نے اس معاملہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے خودکشی کرلی ہے یا پھر خودکشی کی وجہ کوئی اور ہے ؟ ؟
چنئی بم دھماکے کے سلسلہ میں دھارواڑ سے تین نوجوان گرفتار
گرفتاری کے سلسلہ میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں : ہبلی پولیس اسسٹنٹ کمشنر کا بیان
ہبلی 23؍ نومبر (فکروخبرنیوز) چنئی بم دھماکوں کے سلسلہ میں مطلوب تین ملزموں کو دھارواڑ کے ایک کرایہ کے گھر سے گرفتار کرلئے جانے کی خبر منظر عام پر آئی ہے جب کہ اس گرفتاری کے سلسلہ ہبلی پولس کی جانب سے کسی قسم کا ٹھوس بیان جاری نہیں ہوا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ تین جوانوں کی گرفتار ممبئی اے ٹی ایس نے حیدرآباد میں کیا تھا ،ا ور گرفتاری کے بعد تحقیقات کے دوران ملزموں نے اعتراف کیا تھا کہ بم دھماکوں کے بعد ہو دھارواڑ میں ایک کرایہ کے مکان پر مقیم تھے اور انہی کے پتہ پر اے ٹی ایس کی ٹیم دھارواڑ کے ایک گھر میں چھانبین کے لیے پہنچی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ ان تینوں کا تعلق سیمی سے ہے اور یہ لوگ ہندوؤں کے ناموں کی شناخت کے ساتھ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک کرایے کے مکان میں رہ رہے تھے جبکہ مکان مالک کوکرایہ داروں کی اصلی شناخت اسی وقت ہوپائی جب اے ٹی ایس ٹیم نے نوجوانوں کی تصاویر دکھانے کے بعد اصل ماجرے سے ان کو واقف کرایا ۔ مکان مالک کلکرنی کا کہنا ہے کہ تینوں کا تعلق یوپی سے تھا جو خود کو کپڑے کا بیوپاری کہہ کرایہ کے گھر میں رہتے تھے۔ انہوں نے مکان کے مالک کا فوٹو اور آئی ڈی کار ڈ چراکر اسی کے نام سے سم کارڈ بھی لیا تھا جبکہ یہ 6 جون کوکرایہ کا مکان چھوڑ چکے تھے ۔ اس میں سے ایک نوجوان کی شناخت آصف بتایا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع اس بستی میں اے ٹی ایس ٹیم پہنچ کر اس سلسلہ میں ان کے پڑوسیوں سے بھی معلومات حاصل کی لیکن ہبلی دھارواڑ کی پولیس نے ان نوجوانوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں کوئی ٹھوس بیان نہیں دیا ہے ۔ ۔ واضح رہے کہ اسی سال یکم مئی کوچنئی اسٹیشن کے قریب بنگلور گوہاٹی ٹرین کے قریب دو بم دھماکے ہوئے تھے جس میں ایک انجینئر خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئی تھے اور ٹرین پلیٹ فارم نمبر نوپر کھڑی تھی جبکہ دھماکے S4 اور S5 والے کوچس میں ہوئے تھے۔
Share this post
