خودکشی کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ پولس نے خودکشی کا معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے جب کہ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال پہنچادی گئی ہے ۔
16لاکھ روپئے مالیت کی غیرقانونی رقم کے ساتھ چار افراد پولس حراست میں
کنداپور 30دسمبر (فکروخبرنیوز ) 16لاکھ روپئے کی غیرقانونی رقم کے ساتھ چار افراد کو بھٹکل تعلقہ پولس افسران نے گرفتار کرتے ہوئے اس معاملہ میں ملوث دو مزید افراد کوکھوجنے کی اطلاع فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق اُپندا کے قریب نندون دیہات کے مقیم ایپا کمپاؤنڈ کا مقیم روی عرف روی چندراسمیت کنداپور کے ہیماڈی کے عرفان اور بھٹکل کے دوافراد جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے دھر لئے گئے ہیں۔تفصیلی اطلاع کے مطابق 24دسمبر کی رات کو چھ افراد پر مشتمل ایک ٹولی قریب 36لاکھ روپئے بنگلور سے بھٹکل کو بھیجا گیا تھا، پارسل میں بھیجی گئی رقم بھٹکل میں موجود ایک شخص نے حاصل کیا تھا،اطلاع پاکر چھ افراد کی ایک ٹولی ڈرا دھمکا کر روپئے لوٹ کر فرارہوگئے تھے۔ لوٹ کھسوٹ کی واردات کے تیسرے دن بھٹکل پولس تھانے میں معاملہ درج کرایا گیا تھا۔ معاملہ کی تحقیق کرتے ہوئے بھٹکل کے دو افراد سمیت کنداپور سے تعلق رکھنے والے روی اور عرفان کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔ جب کے ان پاس سے 16لاکھ روپئے ضبط کرلئے ہیں۔ ٹولی میں موجود دو ملزم الاحد اور کوٹیشور سے تعلق رکھنے والے الطاف کی گرفتاری کے لئے پولس نے جال بچھا دیا ہے۔
Share this post
