بھٹکل : ماری وسرجن کے دوران ایک لڑکا ڈوب کر ہلاک

بتایا جارہا ہے کہ فوری طور پر سواری نہ ملنے کی وجہ سے گوردھن کی حالت مزید بگڑگئی ، موقع پرموجود ایک بائک سوار نے اپنی بائک میں اسے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی اور بیچ راستے میں ایک پولیس جیپ کے ذریعہ اسے اسپتال تک پہنچایا گیا لیکن تب تک وہ اپنی آخری سانس لے چکا تھا۔ تہوار کے موقع پر پیش آنے والے اس واقعہ سے عوام دکھی نظر آرہے تھے۔ملحوظ رہے کہ گوردھن جالی کوڈی سرکاری اسکول میں ساتویں جماعت کا طالب تھا۔


ٹرین کی زد میں آکر ایک نوجوان ہلاک 

کنداپور :28؍جولائی (فکروخبرنیوز) ہٹیناگڑی میں کنیانا نامی جگہ پر ایک شخص کی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہونے کی اطلاع فکروخبر کو موصول ہوئی ہے، مہلوک کی شناخت رجاڈی کے رہائشی رگھویندرا پجاری کی حیثیت سے کر لی گئی ہے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب رگھو مارکیٹ سے گھریلوسامان لے کر لوٹ رہا تھا،ایک شخص جو اس حادثہ کا عینی شاہد تھا اس نے لوگوں کو جمع کیا، لوگ جب جائے حادثہ پر پہنچے تو انہیں صرف اس جگہ کچھ سامان ملا تو انہوں نے اس کی تلاش شروع کی ٹرین کی ٹکر اتنی سخت تھی کہ حادثہ سے دور جھاڑیوں سے اس کی لاش کو نکالا گیا ، رگھویندرا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا اور قریب ایک ہفتہ قبل ہی اپنے گاؤں آیا ہوا تھا اہل خانہ کے مطابق وہ مارکیٹ گھر کا سامان لینے نکلا تھا 


اُڈپی: مادہ چیتے کو دھر لیا گیا

اڈپی :28؍جولائی (فکروخبرنیوز)ہریڈکا نامی علاقہ میں محکمہ جنگلات کی زیر نگرانی آج ایک مادہ چیتے کو پکڑے جانے کی اطلاع فکرو خبر کو موصول ہوئی ہے، گاؤں والوں کی شکایت پرایکشن لیتے ہوئے محکمہ جنگلات نے جال بچھا کر چیتے کو پکڑا ، جس کے بعد علاقہ والوں نے چین کی سانس لی ،بتایا جارہا ہے کہ علاقہ میں چیتے کی دہشت دن بدن بڑھتی جارئی تھی آئے دن مویشیوں پر حملہ کرنے کی وجہ سے علاقہ والے بڑی ہی پریشان رہتے تھے جس کے چلتے علاقہ والوں نے اس کی شکایت محکمہ جنگلات کو کی ،بتایا جارہاہے کہ چیتا اب محکمہ جنگلات کی نگرانی میں ہے چیتے کی عمر قریب پانچ سال بتائی جارہی ہے


منگلور میں ایک لڑکے کو بچہ مزدور ی سے دلائی نجات

منگلور : 28؍جولائی (فکروخبرنیوز) بچہ مزدوری کے خاتمہ کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے لیبرڈیپارٹمینٹ حکام کی طرف سے ایک کینٹین میں کام کر رہے بچہ کو بچہ مزدوری سے نجات دلائے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ،بچہ کو چائلڈ ویلفیر سوسائٹی کے حوالہ کیا گیاہے ،حکام نے کینٹین کے مالک پرکاش دھرنپاّ گوڈا کے خلاف چائلڈ لیبر دفعہ ۳ کے تحت کیس درج کیا ہے ،بچہ مزروری کروانا ایک ایسا جرم ہے جس کی سزا ایک سال جیل یا بیس ہزار روپئے کا جرمانہ ہے۔

Share this post

Loading...