بھٹکل : کہکشاں کی جانب سے منقبت خلفائے راشدین واہلِ بیت صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کے مسابقہ کی انعامی نشست  بروز جمعرات ہورہی ہے منعقد : ناظر عام ندوۃ العلماء ہوں گے بطورِ مہمانِ خصوصی

بھٹکل12؍ دسمبر 2021(فکروخبرنیوز) ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل کے زیر اہتمام کہکشاں کی جانب سے منقبت خلفائے راشدین واہلِ بیت صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کے مسابقہ میں ممتاز مساہمین کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ ادارہ کے ذمہ دار اور ماہنامہ پھول کے مدیر اعلیٰ مولانا سمعان خلیفہ ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ مسابقہ کے دونوں گروپوں علیا اور سفلیٰ کے ممتاز مساہمین کا انتخاب عمل میں آچکا ہے ۔ ان شاء اللہ 11؍ جمادی الأولیٰ 1443ہجری مطابق 16 دسمبر 2021 عیسوی بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء آمنہ پیلس متصل انفال ہائپر مارکیٹ نوائط کالونی میں اس کی انعامی نشست منعقد ہورہی ہے جس میں ناظر عام ندوۃ العلماء لکھنو و آل انڈیا پیامِ انسانیت فورم کے جنرل سکریٹری مولانا سید بلال عبدالحی حسنی ندوی مدظلہ العالی بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت فرمائیں گے۔ اسی پروگرام میں نتیجہ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

مولانا نے اس پروگرام میں کثیر تعداد میں عوام سے شرکت کی درخواست کی ہے۔  

Share this post

Loading...