بھٹکل : یکم اپریل 2019(فکروخبرنیوز) کئی روز سے لاپتہ ایک شخص کی لاش جنگل سے برآمد کر لی گئی ہے ، جس کی شناخت کلا جوگی (55) کی حیثیت سے کر لی گئی ہےجو کہ جالی پٹن پنچایت کا مقیم ہے ، رپورٹ کے مطابق یہ شخص کئی روز قبل اپنے گھر سے نکلا تھا جس کے بعد وہ گھر نہیں لوٹا ،اہل خانہ نے کئی روز تک اسے تلاش کیا لیکن نہ اس کا کوئی پتہ چل سکا اور نہ ہی وہ خود لوٹ کر گھر آیا ، جس کے بعد دو روز قبل اس کی بیوی نے پولس تھانہ میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ،
بتایا جا رہا ہے کہ مکان سے کچھ کلو میٹر دور جنگل میں تیز بدبو کی وجہ سے لوگوں نے اس علاقہ کی تلاشی لی ، جس دوران بری حالت میں اس کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ، اطلاع کے ساتھ پہونچی پولس نے موقع پر پہونچ کر معائنہ کیاہے ، پولس اس معاملہ میں تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ خودکشی ہے یا پھر کوئی حادثہ یا قتل کا معاملہ ، بھٹکل شہری پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے
Share this post
