بھٹکل: تنظیم سمیت مختلف جماعتوں نے کی ایم ایل اے اور ریاستی وزیر منکال وئیدیا کی تہنیت ، ایم ایل اے نے مسائل حل کرنے کا دیا تیقن ، میڈیکل کالج کے قیام کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کی کہی بات

bhatkal, bhatkal tanzeem, majlise islah wa tanzeem bhatkal, mankal vaidya , minister of karnataka,

بھٹکل 04؍ جون 2023 (فکروخبرنیوز) مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام آج تنظیم اور بھٹکل واطراف کی مختلف جماعتوں اور اداروں کی جانب سے بھٹکل اسمبلی حلقہ سے منتخب رکن اسمبلی اور وزیر ماہی گیری منکال وئیدیا کی تہنیت کی گئی اور ان کی شال پوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکبادی کی سوغات پیش کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منکال وئیدیا نے کہا کہ بھٹکل کی عوام محبت اور امن وامان کے ساتھ رہتے آرہے ہیں اور رہیں گے۔ یہاں کسی بھی طرح کا بھید بھاؤ نہیں ہے جو اس شہر کے متعلق غلط خبریں پھیلارہے ہیں وہ صرف اپنی سیاست کو چمکانے کے لیے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں آپ نے ایل کے جی سے لے کر ڈگری کالج اور انجینئرنگ کالج بھی قائم کیا چاہے اور ہر طرح کا نصاب چاہے وہ ریاستی نصاب ہو یا پھر آئی سی ایس سی اور سینٹرل نصاب ہو، آپ نے جاری کرکے دکھایا ۔ اب میری خواہش یہاں میڈیکل کالج کے قیام کی ہے جس کے لیے آپ حضرات آگے آجائیں تو میں حکومت اور کانگریس پارٹی کی جانب سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہوں ۔

انہوں نے انتخابات میں اپنی جیت پر حلقہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے تعاون سے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل ہوئے جو پورے ضلع میں کوئی حاصل نہیں کرسکا۔ جس کی وجہ سے مجھے کابینہ میں جگہ ملی۔ میں نے کسی سے رابطہ کیا اور نہ ہی کسی اسپورٹس سینٹر کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔  اس کے باوجود جس طرح آپ لوگوں نے میرا ساتھ دیا اور مجھے جیت دلانے کے لیے پوری کوشش کی اس میں آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

اس پروگرام میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل ، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن  اور اطراف کی جماعتوں میں مرڈیشور ، منکی ، شراالی ، تینگن گنڈی اور شراوتی بیلٹ کی مختلف جماعتوں کے ذمہ داران نے منکال وئیدیا کی شال پوشی کی اور ان کو ہار پہنایا۔  

Share this post

Loading...