لکھنو28؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) معہد حسن البناء شہید بھٹکل کی طرف سے شائع کردہ دو کتابیں مکتوبات شہباز مرتب مولانا محمد ناصر سعید اکرمی اور ذکرِ ندوہ مؤلف ڈاکٹر محمد اکرم ندوی کا دار العلوم ندوۃ العلماء میں صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ اور ناظم ندوۃ العلماء حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کے دستِ مبارک سے کل 27 مارچ کو اجراء عمل میں آیا۔ اس موقع پر مولانا نے ان دونوں کتابوں کے منظرعام پر آنے پر مذکورہ دونوں افراد کو مبارکباد پیش کی اور ندوہ کی مختصر سی تاریخ بیان کرتے ہوئے مولانا شہباز صاحب کا ذکرِ خیر کیا۔
اس موقع پر مولانا سید بلال حسنی ندوی، مولانا سید جعفر حسنی ندوی اور ڈاکٹر محمد اکرم ندوی کے علاوہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جلسے میں تشریف فرما بعض مندوبین بھی شریک تھے۔
Share this post
