بھٹکل: 03؍اکتوبر 2021(فکروخبرنیوز) وینکٹاپور ندی میں مگرمچھ نظر آنے کی خبر سے لوگوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ کل وھاٹس اپ پرایک وائس نوٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی وائرل ہوگئی تھی جس میں ریت پر مگرمچھ صاف طور پر نظر آرہا ہے۔ وائس نوٹ میں عوام کو متنبہ بھی کیا گیا تھا۔
مگرمچھ کی خبروں نے مقامی لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ عام طور پر اس ندی میں نوجوان تیراکی کے لیے آتے ہیں اور خواتین یہاں کپڑے دھونے کے لیے پہنچتی ہیں۔ ایسے میں مگرمچھ کی موجودگی سے لوگوں میں خوف وہراس کا پھیلنا فطری بات ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ محکمۂ جنگلات کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے اور جلد مگر مچھ کو دوسری جگہ منتقل کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
Share this post
