بھٹکل مدرسہ بلال پرورگا کے تین طلباء کا حافظ کبیر الدین صاحب نے کرایا ختمِ قرآن

حافظ محمد ریان ابن محمد سلیم شروکا (گوائی) حافظ محمد اسعد ابن منور حسین پیشمام حافظ عبدالرحمن ابن محمد عارف شیخ

بھٹکل 30؍ دسمبر 2021(فکروخبرنیوز) آج بروز جمعرات مؤرخہ 25 جمادی الأولیٰ 1443ہجری مطابق 30 دسمبر 2021 بروز جمعرات مدرسہ سیدنا بلال نیوکالنی پرورگ بھٹکل (مجلس احیاء المدارس بھٹکل) کے تین طلباء نے حفظِ قرآن کی تکمیل کی ۔

اس مناسبت سے مدرسہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے سابق استاد محترم جناب حافظ کبیرالدین صاحب نے شرکت کی۔ حافظ صاحب نے حفظِ قرآن کی تکمیل کرنے والے تینوں حفاظ کو قرآن کریم کی چند آیات پڑھواکر ان کا اختتام بھی کرایا اور انہیں اور ان کے والدین سمیت اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے طلباء کو نصیحتیں بھی کیں۔

حفاظ کے نام یہ ہیں

حافظ محمد ریان ابن محمد سلیم شروکا (گوائی)

حافظ محمد اسعد ابن منور حسین پیشمام

حافظ عبدالرحمن ابن محمد عارف شیخ

Share this post

Loading...