جب کہ محمد غوث کو معمولی چوٹیں پہنچی ،یہاں کے سرکاری اسپتال میں طبی امداد دی گئی ہے۔ ملحوظ رہے کہ حادثے کے بعد تیز رفتاری سے بھگارہے کار ڈرائیور کو سرپن کٹے کے قریب پولس نے روک کر حراست میں لیا اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔
نریندر مودی کا اسدالدین اویسی کے پیروں میں پڑنے والی تصویر شیر کرنے کا شاخسانہ: محمد محبوب پولس حراست میں
کوپلا16مئی (فکروخبرنیوز) آج کل کے نوجوانوں کو بنا سوچے سمجھے سوشیل میڈیا پر کسی بھی چیز کو شیر کرنے کا جنون سے لگ گیا ہے ، شیرنگ کے موقع پر یہ نہیں دیکھتے کہ یہ کسی ملک و وطن اور کسی اعلیٰ منصب پر فائز عہدوں کی توہین ہوسکتی ہے ، اسی طرح کا معاملہ یہاں کوپلا ضلع میں پیش آیا ہے، فکروخبر کو ملی اطلاع کے مطابق پولس نے ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا ہے جس نے سوشیل میڈیا پر ایک ایسی تصویر شیر کردی تھی جس میں ہندوستان کے وزیرِ اعظم نریندرمودی کو اسدالدین اویسی کے قدموں میں جھکتے ہوئے دکھایا گیا تھا، دراصل یہ فوٹوشاپ کی ایڈیٹ کی ہوئی تصویر ہے جو سوشیل میڈیا پر شیر کی جارہی ہے ، مگر کوپلا کے ایک شخص نے اس کو شیر کیا تو سائبر کرائم کے زد میں آگیا ، یہ معاملہ گنگاوتی ٹاؤن پولس تھانے حدود میں پیش آیا ہے ،اور نوجوان کی شناخت محمد محبوب کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، دراصل اس طرح کی تصویر فیس بک میں شیر کرنے کے بعد مقامی بی جے پی کارکنان پولس تھانے میں نریندرمودی کی توہین کئے جانے کی شکایت درج کی تھی ، اسی پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے محبوب کو گرفتا رکرکے تفتیش کررہی ہے ۔
Share this post
