بھٹکل (11/فروری/2023(فکروخبر/ذرائع) آج بعد نماز عصر مولانا ابو الحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی میں علمائے کرام کے لیے ایک اہم نشست رکھی گئی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور ہماری ذمہ داریوں کے عنوان پر مولانا خالد صاحب غازی پوری ندوی کا اہم خطاب ہوا۔
مولانا نے کہا کہ مسلمان اس ملک میں جہاں سے بھی آئے افغان وغیرہ سے آئے تو تھے لیکن انھوں نے اس ملک کو اپنا ملک سمجھ کر اس کے لیے اپنی خدمات پیش کی برخلاف انگریزوں کے کہ انھوں نے اس ہندوستان پر حکومت صرف اس کے خزانے کو برباد کرنے اوریہاں کے باشندوں کو اپنا غلام بنانے کے لیے استعمال کیا ۔
مولانا نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم دستور ہند کو پڑھیں اور سمجھیں ۔
مولانا نے حالات سے مایوس ہونے کے بجائے ہندوستان میں مسلمانوں کے شاندار ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے علماء کو آگے بڑھ کر کام کرنے پر زور دیا ۔ مولانا کا بیان سننے ک ے لیے اس لنک پر کلک کریں ۔
مغرب کی اذان سے پہلے دعا پر اس اجلاس کا اختتام ہوا
Share this post
