بھٹکل :  سڑک کنارے کھڑی کی گئی لاری سے ڈرائیور کی لاش برآمد

بھٹکل 26/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  یہاں کے حنیف آباد کراس کے قریب کھڑی ایک ایچ پی گیس لاری کے ڈرائیور کی لاش لاری سے برآمد ہوئی ہے۔ مہلوک کی شناخت واسو کریپا نائک ساکن تینگن گنڈی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حنیف آباد کراس اہم شاہراہ کا توسیعی کام چل رہا ہے اور ڈوائیڈر کی وجہ سے راستہ دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے اور ٹرافک کے لیے ایک ہی حصہ کھول دیا گیا ہے۔ دوسرا حصہ ٹرافک کے لیے بند ہونے کی وجہ سے لاریاں یہاں کھڑی کی جاتی ہیں اور ڈرائیور آرام کرنے کے بعد پھر یہاں سے روانہ ہوتے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ کل سے لاری یہیں پر کھڑی ہے اور آج لاری سے اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔جائے حادثہ سے کچھ چیزیں بھی ملی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردی ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Share this post

Loading...