جب تمام تر انتظامات ہوئے اور شادی کی تقریبات بھی اپنے اختتام کو پہنچی تو چند نامعلوم افراد خود کو متعلقہ شامیانہ کے مالک کے مزدور بتاکر شادی کے گھر پہنچے اور گھر میں موجود ایک معمر شخص کوشامیانہ کے مزدور بتاکر شامیانہ انتظامات کی بقیہ رقم وصول کی۔ گھر والے بھی مطمئن تھے کہ ہم نے شامیانہ کی رقم ادا کردی ہے۔ لیکن دو روز بعد دوبارہ دو افراد خود کو شامیانہ مالک کے مزدور بتاکر شامیانہ انتظامات کی رقم کا مطالبہ کیا ، گھر والوں کی جانب سے جب رقم کی ادائیگی کی بات کہی گئی تو انہوں نے سرے سے انکار کرتے ہوئے شامیانہ کے مالک کو اس سے آگاہ کیا اور شامیانہ مالک اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ وہاں پہنچ کر گھر والوں سے پوری رقم وصول کی۔ مذکورہ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد متعلق اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ دیگر لوگ بھی پریشان ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ٹھگی افراد کسی بھی وقت موقع پاکر کسی کے گھر آسکتے ہیں اور آپ کو بھی دھوکہ دے کر رقم وصول کرسکتے ہیں ، لہذا ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں اور اپنے بل کی ادائیگی کے تعلق سے چوکناہوجائیں ...!!اور متعلقہ فرد کو ہی رقم حوالے کریں۔
Share this post
