بھٹکل31؍مئی 2021(فکروخبرنیوز) پانچ روزہ مکمل لاک ڈاؤن کے بعد آج شہر میں صبح آٹھ بجے سے بارہ بجے تک ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے لاک ڈاک ڈاؤن میں چھوٹ دی گئی۔ ان چار گھنٹوں میں بڑی تعداد میں لوگ ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے اپنے گھروں سے نکلے۔ کورونا کے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی سمیت اعلیٰ افسران نے خود مختلف علاقوں اور مارکیٹ کا دورہ کیا اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرایا۔
سڑک کنارے لگنے والی دکانوں کے لیے سنتا مارکیٹ منتقل کیا گیا جہاں مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ عوام نے اپنی ضرورت کی اشیاء خریدی۔ سب سے زیادہ بھیڑ پرانے بس اڈے کے قریب دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ دکانداروں نے بھی اپنی اپنی دکانوں کے سامنے فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے نشان بھی لگائے۔
واضح رہے کہ کل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے پریس کانفرنس کے ذریعہ نئی ہدایات جاری کیں تھیں اور عوام سے اس پر عمل کرنے اور انتظامیہ کا تعاون کرنے کی اپیل کی تھی۔
یاد رہے کہ اترکنڑا میں ہفتہ میں اب چار روز پیر ، منگل ، بدھ اور جمعرات کو صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے چھوٹ دی گئی ہے۔
Share this post
