بھٹکل: 10جون 2020 (فکروخبرنیوز)بھٹکل میں آج سماجی کارکنان کی جانب سے لاک ڈاون کے دوماہ کا بجلی بل معاف کرنے سمیت بجلی یونٹ کی قیمتوں کو گھٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ بجلی کو میمورنڈم دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وبا کے باعث متوسط اور پسماندہ طبقات مشکلات سے دوچار ہے، گزشتہ دو تین ماہ سے کاروبار اور روزگار ٹھپ پڑا ہوا ہے، وہیں اب عوام کی طرف سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ بجلی بل میں معمول سے ذیادہ اضافہ کیا جا رہا ہے جس کو لے کر عوام میں بے چینی پائی جا رہی ہے، وہیں آج سماجی کارکنان جاوید مقری اور فیصل پیرزادے نے میمورنڈم پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران لوگوں کیلئے کھانے پینے کا انتظام کرنا مشکل ہو گیا ہے ایسے میں وہ اضافی بل کی ادائیگی کس طرح سے کر سکیں گے
انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ کئی دکانوں میں 10 ہزار سے لے کر 40 ہزار تک الیکٹرسٹی بل کی رسید موصول ہوئی ہے، حالانکہ 2 ماہ کے دوران دکانیں مکمل طورپر بند رہی ہیں، انہوں نے اس کی پوری جانچ کا بھی مطالبہ کیا ہے
وہیں محکمہ بجلی کے افسر نے میمورنڈم قبول کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ لا ک ڈاون کے بعد اس طرح کی کئی ساری شکایات موصول ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کی شکایات ہیں تو آپ تحریری شکایت انکوائری آفس میں جمع کرائیں، اور مکمل اطمینا ن کے بعد ہی اپنے بلوں کی ادائیگی کریں
افسر نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے محکمہ بجلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کو بجلی بل کی ادائیگی میں سہولت دی جائے اوربجلی بل کی ادائیگی نہ کرنے پر ان کا کنکشن نہیں کاٹا جائے
خیال رہے کہ اس سے قبل مسلسل عوامی شکایات کے پیش نظر مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے ذمہ داران کے وفد نے ہیسکام افسران سے بات چیت کر تمام سوالات ان کے سامنے رکھے تھے اور افسران نے اس کے جوابات بھی دئے تھے
یہ بھی پڑھیں: بھٹکل میں کئی گھروں کا بجلی بل معمول سے زیادہ آنے سے عوام پریشان، تنظیم وفد نے افسران سے کی ملاقات، جانئے افسران نے کیا کہا؟
Share this post
