بھٹکل 14/ مئی 2020(فکروخبرنیوز) شہر میں حال ہی میں کورونا کے تقریباً تیس معاملات سامنے آنے کے بعد پورے بھٹکل کو سیل کردیا گیا ہے۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھٹکل انتظامیہ نے ایک لائحہ عمل تیار کیا ہے اور پورے شہر میں پانچ ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جہاں ایمرجنسی کی صورت میں عوام رابطہ کرکے اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں اور وہاں موجود پولیس کی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔
بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کنٹمینٹ زون (بھٹکل بلدیہ اور جالی پٹن پنچایت) کیعوام کے لئے ضروری اشیاء جیسے ترکاری، دودھ اور دیگر چیزیں فراہم کی جائیں گی اس کے علاوہ اگر کسی کو ایمرجنسی پیش آتی ہے تو وہ ان ہیلپ ڈیسک پر پہنچ کر پولیس کی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ہر ہیلپ ڈیسک پر کچھ پولیس اہلکار موجود رہیں گے جو عوام کی بھرپور مدد کریں گے۔ اسی طرح لوگوں سے دوری بنائے رکھنے کے لئے ہیلپ ڈیسک کے چاروں جانب سے رسی وغیرہ باندھی گئی ہے تاکہ آنے والا شخص سماجی دوری بنائے رکھے۔
اس سے قبل سپرنڈنٹ آف پولیس نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک منظم لائحہ عمل تیار کرنے کی بات کہی تھی اور اس کے تیار ہونے تک پرانے پاس بھی قابلِ استعمال قرار دئے تھے۔ لائحہ عمل کے تیار ہونے کے بعد پولیس نے عوام کی ضرورتوں کے جملہ مسائل حل کریں گے۔ ایس پی کے ان باتوں کے تناظر میں آج شہر میں پانچ انٹری پوائنٹ پر ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔
پانچ مقامات پر قائم ڈیسک کی تفصیلات
مدینہ کالونی، نوائط کالونی کی عوام کے لئے جالی کراس پر
گڈ لک روڈ، کارگدے کی عوام کے لئے گڈلک روڈ کراس پر
سلطان اسٹریٹ، ماری کٹہ، پھول مارکیٹ کے قریب کی عوام کے لئے پرانے بس اسٹینڈ
کوکتی نگر کی عوام کے لئے بندر روڈ سیکنڈ کراس
ڈی پی کالونی کی عوام کے لئے شمس الدین سرکل
Share this post
