بھٹکل 14؍اپریل2021(فکروخبرنیوز) لبیک نوائط اسوسی ایشن کی جانب سے فری آنکھوں کا معائنہ کیمپ لبیک کلب میں بروز اتوار کو منعقد کیا گیا جس سے 120 افراد نے حصہ لیا۔
لبیک کے ذمہ داروں نے فکروخبر کو بتایا کہ لوگوں کی سہولت کے پیشِ نظر اس کیمپ کا انعقاد لبیک کلب میں کیا گیا جس میں ڈاکٹر ہرشت ہیگڈے نے اپنی خدمات انجام دی۔

دراصل یہ کیمپ صرف لبیک نوائط کے حدود میں آنے والے محلہ والوں کے لیے کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود دیگر محلہ والوں نے بھی اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
معائنہ کے لیے پہنچے لوگوں نے لبیک کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی مختلف قسم کے طبی کیمپ منعقد کرنے کی امید بھی ظاہر کی ہے۔

Share this post
