کاروار 09/ مئی 2020(فکروخبر نیوز) بھٹکل میں حال ہی میں کورونا سے جڑے معاملات سامنے آنے کے بعد اس معاملہ پر کئی لوگوں کی گہری نظریں ہیں۔ گذشتہ روز ہوناور۔ کمٹہ حلقہ کے رکن اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھتے ہوئے بھٹکل کو پوری طرح سیل ڈاؤن کرنے کامطالبہ کیا تھا۔ آج گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں ممبرانِ پارلیمنٹ کی دوڑ میں شامل ہونے الے جے ڈی ایس لیڈر آنند اسنوڈیکر نے متأثرین کا علاج کاروار میں نہ کیے جانے کی صلاح دی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ متأثرین کا تعلق بھٹکل سے ہے اور ضلع میں بھٹکل کو چھوڑ کر کسی بھی تعلقہ میں کورونا معاملات سامنے نہیں آئے ہیں، اس لیے کورنا متأثرین کا علاج بھٹکل کے ہی کسی اسپتال میں کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار کو اس معاملہ پر غور کرنا چاہیے۔
Share this post
