بھٹکل 21؍ جون 2021 (فکروخبرنیوز) ایس ڈی پی آئی بھٹکل یونٹ کی جانب سے آج شمس الدین سرکل پر صاف صفائی کا اہتمام کیا گیا۔ بارش کی وجہ سے گھاس پھوس اگنے کی وجہ سے شمس الدین سرکل کے بیچوں بیچ واقع ٹاور کے احاطہ میں صاف صفائی کرتے ہوئے اس کی خوبصورتی بحال کرنے کی کوشش کی گئی۔
یاد رہے کہ بھٹکل کی پہچان ہی اسی ٹاور کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ اخبارات میں اور میڈیا میں شہر بھٹکل کے تعلق سے کوئی بھی خبر شائع کرنی ہوتو اسی کی تصویر نشر کی جاتی ہے۔ اسی طرح اہم شاہراہ سے گذرنے والے مسافر بھی اسی ٹاور کو دیکھنے کے بعد بھٹکل سے گذرنے کا یقین کرتےہے۔ ایسے میں بھٹکل کی پہچان قائم رکھنے والے اس ٹاور کو صاف سھترا رکھنے کی ذمہ داری یہاں کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ہر شہری کی ہے۔ ایس ڈی پی آئی بھٹکل کی جانب سے کیے گئے اس کام کی خوب سراہنا کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اسے پیور گولڈ جیولرس کی جانب سے تعمیر کیا گیا ہے۔
Share this post
