بھٹکل کی کشتی بیچ سمندر میں ہے پھنسی، کشتی پر سوار افراد ہیں پریشان، ساحل تک پہنچانے کے لیے کوششیں جاری ۔

بھٹکل 11ستمبر 2020(فکر وخبر نیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی بیچ سمندر میں نیترانی جزیرے کے قریب پھنسنے کی وجہ سے کشتی پر سوار افراد پریشان ہیں۔ گزشتہ کئی روز سے تیز ہواؤں کے ساتھ ہورہی بارش کی وجہ سے سمندر میں طغیانی ہے اور کشتیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تیز ہوا کی وجہ سے پھنسی کشتی بھی آگے نہیں بڑھ سکتی ہے۔ جیسے ہی یہ خبر کوسٹ گارڈ کو ملی تو وہ ان کے بچاؤ کے لئے آ گے آئے۔ 
مصدقہ اطلاعات کے مطابق منگلور سے تعلق رکھنے والی کوسٹ گارڈ کی ایک ٹیم کشتی کے قریب کل رات کو ہی پہنچ گئی لیکن ابھی تک ان کو بحفاظت اپنی تحویل میں لئے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ 
بھٹکل کے سیاسی اور سماجی ذمہ داران برابر کشتی پر سوار افراد کے رابطہ میں ہیں اور ان کو بحفاظت ساحل پر لانے کے لئے مسلسل کوشش کررہے ہیں۔ تنظیم کے اہم رکن اور مقامی جے ڈی ایس لیڈر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے فکرو خبر کو بتایا کہ انہوں نے کئی ماہی گیروں سے رابطہ کیا ہے اور خصوصاً ہوناور سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر مسلسل ان کے رابطہ میں ہے۔ امید ہے کہ سمندر میں پھنسے ان افراد کو کوسٹ گارڈ جلد اپنی حفاظت میں لے گا۔

Share this post

Loading...