بھٹکل کی جملہ مساجد میں ایک ہی ترتیب سے تراویح میں سنایا جارہا ہے قرآن مجید

bhatkal, bhatkal huffaz, jumiyatul huffaz, huffaz in bhatkal, jamia masjid bhatkal, jamia islamia bhatkal,

بھٹکل 15؍اپریل 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل میں جملہ مساجد میں تراویح میں پورا قرآن مجید سنائے جانے کا معمول برسوں سے ہے۔ یہاں کی کئی ایک خصوصیات میں ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہاں کی جملہ مساجد میں تراویح میں ایک ہی ترتیب سے قرآن سنایا جاتا ہے۔ شروع کے چارروز تراویح میں سوا سوا پارے پڑھے جاتے ہیں اور اس کے بعد روزانہ ایک پارہ بیس رکعت میں پڑھاجاتا ہے۔

الحمدللہ یہاں سو کے قریب مساجد ہیں ، آپ جس مسجد میں چاہے نمازِ تراویح ادا کریں آپ کو ترتیب ایک ہی ملے گی۔ اسی لیے بعض لوگوں کا معمول ہے کہ وہ  روز مختلف مساجد میں تراویح کا اہتمام کرتے ہیں اور انہیں پورا قرآن مجید سننے کا موقع مل جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہاں تراویح میں اکثر مساجد میں چار اور پانچ حافظ تراویح سنارہے ہیں۔

Share this post

Loading...