بھٹکل سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کورونا کے مکمل علاج کے بعدپہنچی بھٹکل، گیارہ میں سے دس مریض مکمل صحتیاب

بھٹکل 24/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز)  شہر سے تعلق رکھنے والی حاملہ کورنا سے متأثرہ خاتون اڈپی میں مکمل علاج کے بعد بھٹکل پہنچ چکی ہے اور اب اسے بھٹکل میں قرنطینیہ میں رکھا گیا ہے۔بھٹکل کے گیارہ میں سے دس مریض اب تک ٹھیک ہوگئے ہیں اور ایک مریض کاروار کے پتنجلی اسپتال میں زیر علاج ہے جس کے صحت کے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ بھی ٹھیک ہے اور کچھ دہی دنوں میں بھٹکل پہنچنے والا ہے۔ 
؎    مذکورہ خاتون کا علاج اڈپی کے ٹی ایم اے پائی اسپتال میں چل رہا تھا۔ چونکہ خاتون حاملہ ہونے کی وجہ سے علاج میں دشواریاں تھیں اور بہتر علاج کے لیے اسے ترکنڑا ضلع سے اسے اڈپی منتقل کیا گیاتھا۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ اور چیف سکریٹری نے اڈپی انتظامیہ کو ہدایات دی تھیں کہ خاتون کا علاج اڈپی میں کرایا جائے۔ 
    اڈپی کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق اس کا علاج کرنا آسان نہیں تھا۔ عورت کورونا سے متأثر تھی اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے بچہ کا بھی خیال رکھنا بے حد ضروری تھا۔ لیکن ہمارے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بے حد محنت کی اور خاتون کے صحت کے متعلق بھرپور خیال رکھا اور اب مکمل علاج کے بعد وہ اسپتال سے ڈسجارج ہورہی ہیں۔ 
    خاتون نے اسپتال کے عملہ کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں مجھے کافی ڈر محسوسں ہورہا تھا۔ میں تنہا اور پھر حاملہ بھی لیکن یہاں کے ڈاکٹروں اور نرسوں میں میرا بھرپور خیال رکھا۔ 
    خاتون کے بھٹکل پہنچنے پر تنظیم کے ذمہ داروں نے استقبال کیا اور یقین دلایا کہ بھٹکل میں کورونٹائن کے دوران انہیں ہر چیز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 

Share this post

Loading...