حیران کن : بھٹکل کی پانچ سالہ بچی بنی حافظہ قرآن

مسقط/بھٹکل 28 اگست 2021(فکرو خبر نیوز) بھٹکل میں کم عمری میں حافظ قرآن بننے کی کئی مثالیں سامنے آرہی ہیں ۔ چھ سالہ بچہ اور چھ سالہ بچی کے حفاظ کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد اب پانچ سالہ بچی نے بھی حفظ قرآن کی تکمیل کرلی ہے۔
ہیفاء بنت عمر سلیم زکریا عسکری ندوی نے صرف دس ماہ کی مدت میں اپنے استاد حافظ ذوالفقار اور حافظ عمر سلیم ندوی کے پاس مسقط میں اپنا حفظ مکمل کرلیا ہے۔
ان کے والد نے فکرو خبر کو بتایا کہ کورونا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں ان کی دو بچیوں نے حفظ قرآن شروع کیا۔ پہلی بچی حفیہ نے کچھ مہینے قبل حفظ قرآن کی تکمیل کی اور آج ان کی دوسری بچی ہیفاء نے حفظ قرآن کی تکمیل کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان دو بچیوں کے حافظہ قرآن بننے پر وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کررہے ہیں- ان کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ ان کی والدہ محترمہ نے اس کے لئے بڑی محنت کی ہیں۔ میرا یہی پیغام ہے کہ اپنے بچوں اور بچیوں کو حافظ بنانے کا ارادہ کرلیں ، اللہ تعالیٰ ضرور آپ کی خواہش پوری کرے گا اور دنیا دیکھے گی کہ وہ  ایک نہ ایک دن حفاظ کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے۔

Share this post

Loading...