والدین توجہ دیں ! بھٹکل میں 10 مارچ کومختلف مقامات پربچوں کو لگوائے جائیں گے خسرہ سے بچاو کےٹیکے؟

بھٹکل : 09مارچ 2023 ( فکروخبرنیوز ) بچوں کو خسرہ کا ٹیکہ لگوانے کے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر اس کے لئےانتظامات کئے گئے ہیں۔

مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے جاری  پریس ریلیز کے مطابق محکمہ صحت کی طرف سے بچوں کو مختلف بیماریوں سے حفاظت کے ویکسین ڈالنے کی کارروائی ( جس میں بالخصوص measles خسرہ کا ٹیکہ یعنی گھورسے بچاو  ) بتاریخ ۱۰ مارچ 2023بروز جمعہ شہر کے مندرجہ ذیل مقامات پر کی جارہی ہے۔

1 ) مخدوم کالونی آنگن واڑی

2 ) بندرروڈ سکینڈ کراس ،کوکتی نگر

3) ڈارنٹا

4) ہریجن کیری آنگن واڑی

5) سونارکیری

تنظیم کے جنرل سکریٹری نے گزراش کی ہے کہ جن خواتین نے اپنے بچوں کی ضروری ویکیسینیشن نہیں کی وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اپنے بچوں کو ویکسین لگوائیں۔

 

 

Share this post

Loading...