بھٹکل 03؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) مرکزی حکومت کے نیشنل پنشن اسکیم (این پی ایس) کے خلاف کرناٹکا راجیہ سرکاری این پی ایس ملازمین سنگھا بنگلورو شاخ بھٹکل کے ملازمین نے خون عطیہ کرتے ہوئے انوکھا احتجاج درج کیا ۔ یاد رہے کہ اس خون عطیہ پروگرام میں تقریباً 63افراد نے اپنا خون عطیہ کیا ۔ یہ پروگرام بھٹکل سرکاری اسپتال ، اڈپی بلڈ بنک اور کمٹہ بلڈ بنک کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھاجس کا افتتاح تعلقہ میڈیکل افسر موتی راج بھٹ نے کیا ۔ اپنے خیالات کے اظہار کے دوران انہوں نے کہا کہ ایس پی ایس منصوبے کے خلاف احتجاج کا یہ انوکھا طریقہ قابلِ ستائش ہے۔ این پی ایس سنگھا کے صدر گنیش ہیگڈے نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی محنت کی کمائی انشورنس کمپینیوں کو فروخت کرنے کی پالیسی سے ملازمین کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اس اسکیم کے نقصانات بھی حاضرین کے سامنے رکھے۔
Share this post
