انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن کے طلباء کی ہبلی میں منعقدہ کھیل مقابلوں میں شاندار کارکردگی

بھٹکل 30؍ اگست 2018(فکروخبرنیوز) کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے تحت ہبلی گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج میں تین روزہ تیراکی مقابلہ میں انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن کے طلباء نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین روزہ مقابلوں کا انعقاد  بروز بدھ  کو ہوا ،ان مقابلوں میںمحمد سلمان ( بی بی اے فائنل ) چار سلور میڈل اور دو گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ محمد صواف ( بی بی اے فائنل ) نے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں کانسہ کا طمغہ حاصل کیا، محمد صہیم (بی بی اے فائنل ) نے دو گولڈ میڈل اور ایک کانسہ کا طمغہ حاصل کیا ہے۔ عبدالرافع ( بی سی اے ) نے دو گولڈ میڈل حاصل کیے۔ اسی طرح فیحان نلاور نے دو گولڈ میڈل حاصل کیے۔

Share this post

Loading...