بھٹکل25؍مئی 20212(فکروخبرنیوز) کورونا کی وبا کے دوران ایک طرف بیماری کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں تو دوسری طرف لوگ کھانے پینے کے تعلق سے بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ان حالات میں جو لوگ خدمتِ خلق کے جذبہ کے تحت مذہب سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی خدمت کے لیے آگیآرہے ہیں ان یہ اقدام بڑا اچھا اور مستحسن ہے جس کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے۔
استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا نعمت اللہ صاحب ندوی کی سرپرستی میں آج شاہین اسپورٹس سینٹر کے نوجوانوں نے سرکاری اسپتال اور شمس الدین سرکل پہنچ کر کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے۔ سرکاری اسپتال میں موجود مریضوں اور تیمارداروں کے لیے کھانے پینے کے انتظامات کیے گئے تھے اور اہم شاہراہ سے گذرنے والی سواریوں کے ڈرائیوروں کے لیے اس طرح کے انتظامات کیے گئے۔ ان انتظامات پر سبھوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دل سے دعائیں دیں۔
اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے مولانا نعمت اللہ ندوی نے کہا کہ آج جو کچھ ہم نے کیا ہے وہ صرف اور صرف محبت کی وجہ سے کیا ہے اور یاد رکھیں کہ محبتیں ہی ایک دوسرے کے کام آتی ہیں اور سب سے بڑھ کر اس کی وجہ سے اللہ کی رضا کا پروانہ نصیب ہوتا ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں اور یہ سب ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے۔ ہمیں اپنے اعمال کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مولانا نے اس طرح کے حالات میں ظلم کو ختم کرنے اور محبتوں کی فضا عام کرنے کا بھی پیغام دیا۔
دیکھئے ویڈیو۔
Share this post
