مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے زیر اہتمام منعقدہ مہم پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب کے لیے کا اختتامی و انعامی پروگرام 24نومبر کو ہوگا منعقد

بھٹکل 19؍ نومبر 2022(فکروخبرنیوز) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے زیر اہتمام پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب کے لیے مہم کے تحت مختلف پروگرامات ترتیب دیئے گئے تھے۔ اب اس کا اختتامی پروگرام 28 ربیع الثانی 1444 ہجری مطابق 24 نومبر 2022 بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء انجمن گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔ اس بات کی اطلاع کنوینر مہم جناب طلحہ سدی باپا نے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں بطورِ مہمانِ خصوصی مولانا معصوم ثاقب صاحب قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیت علماء ہند) شرکت کررہے ہیں ۔ اس پروگرام کی سرپرستی قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی صاحب کریں گے۔ ان کے ساتھ ساتھ مقامی علماء میں مولانا عبدالرب خطیبی ندوی (قاضی جماعت المسلمین بھٹکل) مولانا محمد الیاس ندوی ( بانی و جنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل) کے بھی خطابات ہوں گے۔

اس پروگرام میں جماعت کے سابق صدر جناب حسن ثقاف صاحب جن کے بھٹکل پر کئی احسانات ہیں انہیں اعزاز سے نوازا جائے گا اور ان کی تہنیت کی جائے گی۔ اس پروگرام کی صدارت جماعت کے صدر جناب محی الدین ایس ایم صاحب کریں گے۔

انہوں نے پروگرام کی مزید تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس میں بچوں کے آن لائن نعتیہ مسابقہ اور کالجس کے طلبہ کے لیے مضمون نویسی مقابلہ کے انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

انہوں نے تمام مسلمانوں سے اس پروگرام میں شرکت کی گذارش کی ہے۔

Share this post

Loading...