بھٹکل : یکم نومبر 2021(فکروخبرنیوز) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے جاری اعلان میں اطلاع دی گئی ہے کہ اسلام میں علم میراث کی بڑی اہمیت ہے ، احادیث میں اس علم کو نصف علم قرار دے کر اس علم کو سیکھنے اور سکھانے کی ترغیب دی گئی ہے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ ومسلم کا ارشاد ہے کہ تم علم میراث سیکھو اور لوگوں کو سکھاؤ کیونکہ یہ آدھا علم ہے اور یہ بھلادیا جائے گا اور یہی علم میری امت سے سب سے پہلے اٹھالیا جائے گا ۔ (ابن ماجہ کتاب الفرائض: 2719)
ایک روایت میں یہ بھی فرمایا گیا کہ جس شخص نے قرآن کریم سیکھا مگر علم میراث حاصل نہیں کیا اس کی مثال ایسے سر کی سی ہے جس کا چہرہ نہ ہو۔ (سنن دارمی کتاب الفرائض: 2854)
علم میراث کی اسی اہمیت وافادیت کے پیشِ نظرعلم میراث کو عام کرنے کے لیے مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی طرف سے ایک خصوصی کلاس منعقد کیا جارہاہے، جماعت کے چیف قاضی وجامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استاذ مولانا خواجہ معین الدین صاحب اکرمی ندوی مدنی دامت برکاتھم علماء اور علم میراث سے دلچسپی وشغف رکھنے والے احباب کو علم میراث کے درس سے مستفید فرمائیں گے۔
نوٹ : کلاس کا آغاز ان شاء اللہ مؤرخہ 3 نومبر 2021ء بروز بدھ بعد نمازِ عشاء متصلاً ہوگا
بمقام : دفتر جماعت مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل
اندراج کے لیے رابطہ نمبر
9742950850
9538611726
Share this post
