بھٹکل : کہکشاں اور ادارہ ادب اطفال کی جانب سے منعقد ہونے جارہا ہے منقبت خلفائے راشدین واھل بیت صحابہ پر منفرد اور عظیم الشان کل ہند مسابقہ ، جانیے مسابقہ کی مکمل تفصیلات

بھٹکل 08؍ نومبر 2021(فکروخبرنیوز) کہکشاں اور ادارہ ادب اطفال کی طرف سے اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور عظیم الشان کل ہند مسابقہ منقبت خلفائے راشدین واہل بیت صحابہ (ازواجِ مطہرات ، سیدہ فاطمۃ الزھراء ، حضرات حسنین وغیرھم) رضوان اللہ علیہ اجمعین منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس بات کی اطلاع کہکشاں کے ذمہ دار اور ماہنامہ پھول کے مدیر اعلیٰ مولانا سمعان خلیفہ ندوی نے فکروخبر کو دی ہے۔ مولانا نے بتایا کہ اس مسابقہ میں آل انڈیا سطح پر ممتاز سات مساہمین کو 16؍ دسمبر 2021ء کو کہکشاں کی طرف سے منعقد ہونے والے عظیم الشان پروگرام میں مظاہرے کا موقع دیا جائے گا۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15؍ نومبر 2021 ہے ، اپنا نام ، عمر وغیرہ تفصیلات گوگل فارم میں پرکرکے 15 نومبر تک جمع کریں۔

اول انعام علیا وسفلیٰ  :  10,000

دوسرا انعام علیا وسفلیٰ : 8,000

تیسرا انعام علیا سفلیٰ : 5,000

اس کے علاوہ ممتاز مساہمین کو خصوصی انعامات دئیے جائیں گے۔

مزید تفصیلات کے لیے کنوینر مسابقہ مولوی سید ربیع ایس ایم ندوی سے اس نمبر 8123144009 پر رابطہ کریں۔

مسابقہ کے اصول وضوابط

منتخب منقبت کو کہکشاں کی طرف سے منظوری دینے کے بعد مقابلے میں مساہم کو شرکت کی منظوری دی جائے گی اور اس کی اطلاع 18 نومبر تک دی جائے گی۔

مساہم کو شرکت کی منظوری دیے جانے کے بعد ایک ہفتے تک تیاری کا موقع دیا جائے گا۔

26؍ نومبر تک مسابقہ کی ویڈیو ارسال کرسکتے ہیں ، اس کے بعد ویڈیو قبول نہیں کی جائے گی۔

ویڈیو چارمنٹ سے زیادہ نہ ہو

مسابقہ دو زمروں پر مشتمل ہوگا۔ سفلیٰ میں 15 سال تک کے افراد حصہ لے سکتے ہیں ، جبکہ علیا میں 16 سے لے کر کسی بھی کسی بھی عمر تک کے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔

آل انڈیا آن لائن مقابلے کے سات ممتاز مساہمین کو 16؍ دسمبر کے پروگرام میں شرکت کا موقع دیا جائے گا اور اس کے لیے سلیپر کلاس کا ٹرین ٹکٹ مع ایک رفیق سفر کے فراہم کیا جائے گا۔

یہ مقابلہ صرف مرد حضرات کے لیے خاص ہوگا۔

غیر مقیم ہندوستانی بھی اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں مگر مظاہرے میں ان کی شرکت ان کے اپنی ذاتی صرفے پر ممکن ہوگی۔

حکم حضرات کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

اس مقابلے کے لیے وہی ویڈیو ارسال کریں جو کہکشاں کے اسی پروگرام کے لیے ریکارڈ کی گئی ہو۔

خلفائے راشدین یا اہل بیت صحابہ (ازواجِ مطہرات ، سیدہ فاطمۃ الزہراء ، حضرات حسنین وغیرھم) رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے کسی کی شان میں منقبت پڑھ کر روانہ کریں۔ سب سے پہلے فارم پر کرکے منقبت کی ایک کاپی بھیج دیں اور کہکشاں کی طرف سے منقبت کی منظور کے بعد مقررہ وقت میں ویڈیو تیار کرکے درج ذیل واٹس ایپ نمبرات پر ارسال کریں۔

9916771414

8123144009

Share this post

Loading...