بھٹکل اطراف کے 181 مسافر بعافیت پہنچے بھٹکل۔ علی پبلک اسکول اور ہوٹل کولا پیراڈائز میں کیا گیا کورنٹائن

بھٹکل 08 جولائی 2020 (فکرو خبر نیوز) بھٹکل اطراف کے 181 مسافروں کو لے کر راس الخیمہ کے ایرپورٹ سے اڑان بھرنے والا  چارٹرڈ طیارہ رات منگلوو ایرپورٹ پہنچا جہاں مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل اور بھٹکل منگلور جماعت کے ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔ جملہ مسافروں کو بسوں کے ذریعہ بھٹکل لایا گیا اور یہاں کے علی پبلک اسکول اور ہوٹل کولا پیراڈائز میں کورنٹائن کیا گیا۔ مسافروں کا سامان لانے کے لئے الگ سے ٹیمپو کا انتظام کیا گیا تھا۔
خواتین اور ان کے ساتھ موجود محرم مردوں کے لئے کولا پیراڈائز میں کورنٹائن کے لئے انتظام کیا گیا ہے جبکہ تقریبا 120 مسافروں کے لئے علی پبلک اسکول بھٹکل میں انتظامات کیے گئے ہیں۔ 15 کمروں میں پلنگ، چادریں اور جملہ ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے انتظامات کیے گئے ہیں۔
علی پبلک اسکول بھٹکل کے روح رواں مولانا محمد الیاس ندوی نے فکرو خبر کو بتایا کہ مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران کے تعاون سے کوشش اس بات کی کی گئی ہے کہ یہاں قیام پذیر افراد کو کسی بھی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا نہ پڑے۔
مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل سیکرٹری مولانا عبد الرقیب ایم جے ندوی نے فکرو خبر کو بتایا کہ جب ہم نے اس اسکول کے ذمہ داروں سے بات چیت کی اور دبئی سے بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ آنے والوں کے کورنٹائن کا مسئلہ سامنے رکھا تو انہوں نے بخوشی اسے قبول کیا اور ہمارا پورا تعاون کیا۔
ملحوظ رہے اس چارٹرڈ فلائٹ کے انتظام بھٹکل کے مشہور تاجر اور مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے نائب صدر جناب عتیق الرحمن منیری ، منکی کے جناب ابو محمد مختصر اور بہت سے احباب نے  اس انتظامات کے اپنے رات دن ایک کئے ہیں جو سبھوں کی جانب سے شکریہ کے مستحق ہیں۔

Share this post

Loading...