بھٹکل کے مشہور تاجر جناب مظفر کولا صاحب کے انتقال پر مختلف علماء نے کیا اپنے رنج کا اظہار

بھٹکل 23/ جولائی 2020(فکروخبر نیوز)  شہر کے مشہور تاجر جناب مظفر صاحب کولا مختصر علالت کے بعد منگلورو کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی عمر ستر سے متجاوز تھی۔ بھٹکل واطرافِ بھٹکل کے ساتھ ہندوستان کے مختلف علاقوں میں آپ کو مساجد، مدارس اور مکاتب کی خدمات کی وجہ سے بڑے شہرت حاصل تھی، آپ کا اپنی زندگی میں مختلف علماء اور صلحاء سے ربط رہا۔ خصوصاً سابق صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ وسابق ناظم ندوۃ العلماء لکھنو حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ، سابق مہتمم دار االعلوم وقف دیوبندحضرت مولانا سالم صاحب قاسمی، ناظم ندوۃ العلماء لکھنو حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی، مہتمم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی قابلِ ذکر ہیں۔ 
    موصوف کامیاب تاجر کے ساتھ مختلف دینی اور ملی اداروں کی خدمت کیا کرتا تھا۔ اپنے نجی صرفہ سے انہو ں نے بہت سے مساجد اور مدارس قائم کئے، سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔ کئی سالوں تک کولاکو نامی اسپتال انہی زیر نگرانی چلا اور تعلیمی میدان میں نونہال سینٹرل اسکول ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 
    ان کے انتقال پر مختلف علماء اور عمائدین نے اپنے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ شہر کے علماء نے بھی ان کے انتقال کو خسارہ قرار دیا ہے۔ ادارہ فکروخبر بھٹکل کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کو صبر جمیل کی تلقین کی ہے۔ 
مرحو م کے فرزند جناب ابوبکر صاحب کی دبئی رہائش گاہ پر ایک تعزیتی جلسہ کا انعقاد ہوا جہاں مولانا سید ہاشم ندوی نے مرحوم کے تعلق سے اپنے خیالات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے اوصافِ حمید ہ بھی بیان کئے۔ 
اللہ تعالیٰ موصوف کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے، پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 

Share this post

Loading...