بھٹکل میں رنگ وروغن کرنے والے مزدوروں کی تنظیم نے پینٹنگ دکانوں کے مالکوں پر لگایا ٹیکس چوری کرنے کا الزام (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

ا ور ساتھ ہی باہری اور دیگر ریاستوں سے مزدوروں کو لانے کی مقامی مزدورں کو مزدوری نہیں مل رہی جسے وہ پریشان ہیں انہوں نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ یہاں پر بیرون ریاستوں سے مزدورآکر کم اجرت پر کام کرتے ہیں جس سے مقامی مزدوروں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ یادداشت میں انہوں نے کہاکہ اس طرح کے کئی سارے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس موقع پر تنظیم کے کئی پینٹر اراکین موجود تھے۔


بنٹوال میں ہار جھپٹنے والا گروہ پولیس حراست میں 

دو بائک اور دو لاکھ کے زیورات برآمد 

بنٹوال 03؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) بنٹوال دیہی پولیس آخر کار ہار چھپٹنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق ضلع ایس پی بھوشن جی بورسے نے کہا کہ دو چوروں سے دو لاکھ روپئے مالیت کے زیورات اور دو بائک بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ انہوں نے بنٹوال دیہی پولیس تھانہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس معاملہ کے قریب چار مشتبہ ملزمین کو حراست میں لیا گیا ہے جن کی شناخت نعمان (20) شہباز (19) عبدالکریم (20) اور توصیف (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے گذشتہ ایک سال سے بنٹوال ، وٹال اور پنجال کٹے میں ہار جھپٹنے کی وارداتیں انجام دی ہیں۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نیش ادیارپڈاؤ ، کنور چیک پوسٹ کے قریب سے پلسر بائک چرائی تھی اور اسی بائک کو وہ وارداتیں انجام دینے میں استعمال کیا کرتے تھے۔ یکم اکتوبر کو اسی بائک کی تلاشی کے دوران نعمان اور توصیف کو حراست میں لیا گیا اور ان سے کی گئی تحقیقات کے بعد دیگر دو مشتبہ ملزمین بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے سات معاملات مختلف پولیس تھانوں میں درج کیے گئے ہیں اور اسی پر تحقیقات کے دوران پولیس نے مذکورہ ملزمین کو حراست میں لیا ہے۔اس موقع پر دیگر کئی افسران بھی موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...