چیف افسر گوپال کرشنا نے تحقیقات کرنے کے لیے ہیلتھ افسر شرتھ کو متعلقہ کالج بھیجا اور رپورٹ سونپنے کے احکامات جار ی کردئیے ۔ جیسے ہی مذکورہ افسر کالج پہنچ کرپرنسپال سے ملاقات کی ۔ تو پرنسپال نے اسے مکمل معلومات فراہم کی بات کہتے ہوئے ایک کمرے میں لے گیا اور اس کو وہیں قید کردیا۔ چیف افسر گوپال کرشنا کو شرتھ کے قید کیے جانے کی خبر ملتے ہی وہ فوری طور پر کالج پہنچا تو تعمیراتی کام پر روک لگادی۔ شرتھ نے کالج انتظامیہ کے خلاف مجرمانہ عمل کیے جانے کی شکایات پولیس تھانہ میں درج کرنے کی دھمکی دی ہے۔ مقامی پولیس نے کسی بھی ناخوشگورا حالات سے بچنے کے لیے افسران کو تحفظ فراہم کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ بھاسکر کالج کئی سالوں سے تعلیمی میدان میں اپنی خدمات انجام دیتا آرہا ہے جس کیو جہ سے یہ علاقہ کے ممتاز کالجوں میں اس کا شمار ہونے لگا ہے۔ عوام کا ماننا ہے کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے تعمیراتی اصول وضوابط کی خلاف ورزی کیے جانے سے دوسروں کے لیے بھی اس کے دروازے کھل رہے ہیں اورآئندہ لوگ اسی کو بنیاد بناکر تعمیراتی کاموں کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی کرنے لگیں گے۔
Share this post
