بھٹکل 20 اکتوبر 2019 (فکر وخبر نیوز) شہر کے ایک نجی ہوٹل میں قتل کی واردات منظر عام پر آنے کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے اور معاملہ کے بارے جاننے کی کوشش کی ۔ اب تک واردات کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے تاھم پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
پولیس کی نگرانی میں نعش کو منیپال روانہ کردیا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد قتل کا سراغ لگانے میں اہم ثبوت ملنے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔
مقتول کی شناخت عفان جبالی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
واردات کو لے کر کئ طرح کی باتیں سننے کو مل رہی۔ شہر کے ہی ایک شخص کا ایک ہوٹل میں قتل کی واردات کے پیش آنے پر کئی سوالات بھی جنم لے رہے ہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معاملہ کی صحیح صورتحال کا پتہ چلے گا۔
Share this post
