بھٹکل:  ندی میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق،مقامی لوگوں نے گہرےرنج کا کیا اظہار


بھٹکل05/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز)  یہاں کی ایک چھوٹی سی ندی میں نوجوان کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کی واردات آج شام پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت رویز ابن ریاض کریمی (17) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ 
    فکروخبر کے مطابق موگلی ہونڈا میں واقع ناریل کے باغ میں ناریل توڑنے کے دوران کچھ ناریل ندی میں گرگئے جسے لینے کے لیے رویز آگے بڑھا اور آگے بڑھتا چلا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اسے تیراکی نہیں آتی تھی۔ جب اسے احساس ہوا کہ وہ آسانی کے ساتھ کنارے نہیں لوٹ سکتا تو اس نے کوشش شروع کردی اور اسی کوشش میں وہ پانی تہہ تک پہنچ گیا۔ موقع پر موجود کچھ نوجوانوں نے اسے بچانے کی بھی کوشش کی لیکن تب تک وہ اپنی آخری سانس لے چکا تھا۔ حادثہ کے بعد اس کی نعش سرکاری اسپتال منتقل کی گئی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے گھرمنتقل کی گئی۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی کثیرتعداد میں عوام نے سرکاری اسپتال پہنچ کر گھر والوں سے تعزیت کی اور دوسری جانب مخدوم کالونی میں واقع گھر پر بھی عوام کا ایک جم غفیر جمع ہوگیا۔ نوجوان کے انتقال پر مقامی لوگوں نے اپنے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ 
    اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔  

Share this post

Loading...