گوا پولیس کے مطابق ابھی تک نوجوان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی۔ پولس کی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم کی میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آسکتی ہے ۔ گھر والوں نے بھی موت کے اسباب سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔ ملحوظ رہے کہ محمد رفیق کی والد کے تعلق ہاویری سے ہے ۔ مہلوک کی والدہ اب شہر کے فاروقی محلہ کے ایک گھر میں ملازمت کیا کرتی ہیں ۔گھروالوں نے اطلاع دی ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ہاویری کے قریب ان کے گاؤں لے جائی جائے گی۔
Share this post
