بھٹکل کے معاویہ محتشم کرناٹک اسٹیٹ فٹ بال ٹیم کے منیجر نامزد

بھٹکل 19؍ جنوری 2023(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں فٹبال کو فروغ دینے میں اپنا اہم کردارادا کرنے والے معاویہ ابن شعیب محتشم  کو کرناٹک اسٹیٹ ٹیم کا منیجر نامزد کردیا گیا ہے۔

فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق 26 جنوری سے یکم فروری تک گجرات کے سورت میں منعقد ہونے والے ہیرونیشنل بیچ سو کر چمپئن شپ کے لیے کرناٹکا اسٹیٹ فٹ بال ایسوسی ایشن نے معاویہ کو ریاستی ٹیم کا منیجرجبکہ شیوا گجیندرکو بطورِ کوچ نامزد کیا گیا ہے۔

معاویہ محتشم نے بھٹکل میں فٹ بال کو فروغ دینے کے لیے بڑی کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے بھٹکل انٹر فٹبال اسوسی ایشن (بیفا) نام کی کی ایک فٹبال اکیڈمی بھی کھولی ہے جس کے تحت بچوں اور نوجوانوں کو فٹ بال کی ٹریننگ دی جاتی ہے اور کرناٹک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں جاکر بیفا کی جانب سے ان بچوں اور نوجوانوں نے کئی فٹبال ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ہے اور جیت بھی درج کی ہیں۔ کھلاڑیوں کے مطابق معاویہ محتشم ایک بہترین ٹرینر ہے اور انہی کی کوششوں سے بھٹکل میں فٹ بال کو مقبولیت ملی ہے۔

فکروخبر بھٹکل میں جناب معاویہ محتشم کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔

Share this post

Loading...