بھٹکل کے مشہور تاجر ,چلیس ہوٹل کے مالک پر ٹیمپوڈرائیور نے کیا حملہ :معاملہ درج

ٹیمپو ڈرائیور کی شناخت محمد ناصر ابن محمد علی بنٹوال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ٹیمپوڈرائیور کے اس انتہائی اقدام کی وجہ سے عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ جب کہ ٹیمپور ڈرائیور محمد ناصر کے خلاف مقامی پولس تھانے میں معاملہ درج کرنے کے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عوام کا الزام ہے کہ شہر کے کئی تعلیمی ادارے کے ٹیمپو کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے اکثر لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کئی اسکولی ٹیمپو ڈرائیوروں کو مختلف لوگوں کی جانب سے ٹیمپو کی رفتار کم کرنے کی بات بھی کہی جاچکی ہے لیکن وہ اپنے ضد پر قائم ہیں۔تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آنے والے خطرات کو دیکھتے ہوئے ڈرائیوروں کو سمجھانے کی کوشش کیے جانے پر اس طرح کے واقعات پیش آنا عوام کے لیے لمحۂ فکریہ ہے جس پر فوری روک لگائی جانی چاہیے۔ یہ ایک دو یا کسی مخصوص تعلیمی اداروں کے ڈرائیوروں کے سلسلہ میں شکایت نہیں بلکہ اکثر مقامی تعلیمی اداروں کے ٹیمپوڈرائیور ہمیشہ عجلت میں ہوتے ہیں۔ 

Share this post

Loading...